Search

Ads

Showing posts with label soft. Show all posts
Showing posts with label soft. Show all posts

Wednesday, June 11, 2014

حساس فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے


حساس فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے

حساس فائلز کو اس طرح ڈیلیٹ کریں کوئی ریکور نہ کر سکے
جب آپ اپنے کمپیوٹر سے فائلز ڈیلیٹ کرتے ہیں تو درحقیقت یہ سسٹم سے مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں ہوتیں۔ چاہے آپ اپنا ری سائیکل بِن کلیئر کر دیں یہ پھر بھی ری کور کی جا سکتی ہیں۔ ایسی فائلیں جنھیں آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنے سسٹم سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیں ان کے لیے آپ کو شریڈر درکار ہو گا۔ ایسا شریڈر جو فائلوں کو مکمل بھروسے کے ساتھ ڈیلیٹ کرے۔
اس کام کے لیے سیکیوریلی (Securely) مفت دستیاب ہے۔ اس شریڈر پروگرام سے آپ فائلوں کو اس طرح ڈیلیٹ کر سکتے ہیں کہ پھر کبھی ان کا کوئی سراغ آپ کے سسٹم سے نہیں ملے گا۔ فائلوں کو اس طرح مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے لیے اس میں چار موڈ موجود ہیں۔ جن کو اگرچہ بدلنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ اس کا ڈیفالٹ موڈ ہی کافی ہے۔ جن فائلوں سے جان چھڑانی ہے ڈریگ کرتے ہوئے اس پر ڈراپ کر دیں، باقی کام اس پر چھوڑ دیں۔
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
ویب سائٹ
ڈاؤن لوڈ کریں

Wednesday, February 5, 2014

اپنی فیملی کو انٹرنیٹ کے غیر اخلاقی مواد سے دُور رکھیں:eSafely

‎اپنی فیملی کو انٹرنیٹ کے غیر اخلاقی مواد سے دُور رکھیں:
http://www.computingpk.com/esafely-parental-controls‎
اپنی فیملی کو انٹرنیٹ کے غیر اخلاقی مواد سے دُور رکھیں:  eSafely


اپنے بچوں کو انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد سے محفوظ رکھیںاپنے بچوں کو انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد سے محفوظ رکھیں


آج کل انٹرنیٹ پر ہمارا انحصار حد درجے بڑھ چکا ہے۔ کام سے لے کر انٹرٹینمنٹ اور پڑھائی سے لے کر شاپنگ تک ہر کام کے لیے ہمیں انٹرنیٹ چاہیے ہوتا ہے۔ اور جب کمپیوٹر بچوں کے حوالے کیا جاتا ہے تو ہم انٹرنیٹ پر موجود غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے تشویش کا شکار رہتے ہیں۔ ’’ای سیفلی‘‘ (eSafely) براؤزر کے لیے دستیاب ایک پلگ اِن ہے۔ اس پلگ اِن کی انسٹالیشن سے براؤزر ہر قسم کے غیر اخلاقی مواد سے دُور رہتا ہے۔ یہ پلگ اِن چاروں بڑے براؤزر جیسے کہ فائر فوکس، گوگل کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری کے لیے دستیاب ہے۔
اس پلگ اِن کی انسٹالیشن کے بعد آپ بے فکر ہو کر کمپیوٹر بچوں کے حوالے کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ہر قسم کے غیر اخلاقی مواد کو بلاک کر دیتا ہے۔ فیس بک چیٹ پر بھی یہ نظر رکھتا ہے اور ناموزوں گفتگو کو بلاک کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ وڈیوز اور آرٹیکلز پر بھی نظر رکھتا ہے۔
دستیابی: مفت

ڈاؤن لوڈ کریں
مطابقت: فائر فوکس، کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر، سفاری